بھارت کی وادی نیلم میں بس پر فائرنگ، 7 مسافر شہید

بھارت کی وادی نیلم میں بس پر فائرنگ، 7 مسافر شہید

بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے شاہ کوٹ، بٹل، کیریلہ، باغ، باگسر، جوڑا، تتہ پانی سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فورسز پاکستان کے شہری علاقوں پر فائرنگ اور شیلنگ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بزدل دشمن نے وادی نیلم میں ڈھڈنیال کے قریب مسافر بس کو نشانہ بنایا جس سے 7 مسافر شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی کئی فوجی چوکیاں تباہ کر دیں۔پاک فوج کی جانب سے مؤثرانداز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے بھارتی فوج کی متعدد چوکیاں تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*