بھارت کے ساتھ مذاکرات ہوئے تو تمام مسائل پر بات ہو گی، دفتر خارجہ

بھارت کے ساتھ مذاکرات ہوئے تو تمام مسائل پر بات ہو گی، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہےکہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا مقصد افغانستان میں امن کا قیام اور خطے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے، بھارت کے ساتھ جب بھی مذاکرات ہوں گے، تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت ہو گی۔ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک ہوگا ۔ کانفرنس کااپنا ایجنڈا ہے ، گزشتہ کانفرنس میں زیرغورایجنڈے پرمزید غورکیاجائےگا ۔اسلام آبادمیں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کردار ادا کرنے کاارادہ خوش آئند ہے ۔پاک امریکہ تعلقات کو تاریخی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے،امریکی صدر کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہیں گے، وزیر اعظم کا ٹرمپ کو ٹیلی فون ایک معمول کی کرٹسی کال تھی، ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور ان میں اضافہ کے خواہشمند ہیں ۔ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ سی پیک پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے ، اس میں دیگر ممالک کی شمولیت سے متعلق فیصلہ دونوں ملک مل کرکریں گے ۔ پاک روس تعلقات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*