بھارت: گوگل میپ کا کام اب ٹوائلٹ کی تلاش

بھارت: گوگل میپ کا کام اب ٹوائلٹ کی تلاش

بھارتی جنتا پارٹی کی مودی سرکار نے حکومت سنبھالتے ہی ملک میں بیت الخلاء کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مہم شروع کی، لیکن اب حالیہ فیصلے نے مودی سرکار کے ڈھول کا پول کھول دیا ہے۔بھارت میں بیت الخلاء کی کمی کے اہم مسئلے پر توجہ دینے کے بجائے مودی سرکار نے ’جنتا‘کونئی مہم پر لگادیا ہے، سرکار نے نوٹ تبدیل کرانے کیلئے لمبی لمبی لائنوں میں لگنے کے بعد اب عوام کو ٹوائلٹ ڈھونڈنے پر لگا دیا ہے۔گوگل نے بھارتی وزارت شہری ترقی کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، جس کے تحت گوگل میپ کے ذریعے بھارتی شہریوں کی ٹوائلٹ تک رسائی ممکن بنائی جائے گی۔گوگل میپ کے ذریعے شہری ریسٹورنٹس،اسپتالوں اور شاپنگ مالز سمیت پبلک مقامات پر صاف ٹوائلٹ کی تلاش کرسکیں گے۔واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق بھارت کے تقریباً70فیصد گھروں میں بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*