بھارت ہمارے تحمل کو کمزوری نہ سمجھے، وزیراعظم نواز شریف

بھارت ہمارے تحمل کو کمزوری نہ سمجھے، وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے تحمل کو کمزوری نہ سمجھے ۔ وطن عزیز کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور بڑھتی کشیدگی کا نوٹس لے۔کنٹرول لائن کی بگڑتی صورتحال پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ، اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور بڑھتی کشیدگی کا نوٹس لے ۔ کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے جوانوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے سرحدوں کی خلاف ورزیوں میں کبھی پہل نہیں ، ہمیشہ جارحیت کا موثر جواب دیا ۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اجلاس میں بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے حالیہ واقعات میں اب تک 26 شہری شہید جبکہ 107 زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*