بہاول پور میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہوگئے

بہاول پور میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہوگئے

بہاول پور میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہوگئے،جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کے مطابق موضع عالی واہن میں وٹے سٹے کے رشتوں کے تنازع پر ایک 22 سالہ شخص نعمان نے مبینہ طورپر اپنے دو سالوں مشتاق احمد اور اللہ دتہ کو فائرنگ کر کےہلاک کر دیا اور موقع سے بھاگ نکلا لیکن تھوڑی ہی دیر بعد نعمان کی گولیوں سے چھلنی لاش قریب کے کھیتوں سے ملی ۔تینوں لاشوں کو مبارک پور کے رورل ہیلتھ سینٹر میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*