بے نظیر بھٹو کا سورج ایک بار دوبارہ طلوع ہو چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

بے نظیر بھٹو کا سورج ایک بار دوبارہ طلوع ہو چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کا سورج ایک بار دوبارہ طلوع ہو چکا ہے اور میں اب اپنے کارکنوں کے درمیان ہوں۔ پارٹی کی تنظیم نو کی جا رہی ہے۔ تمام قائدین کو کہا گیا ہے کہ وە عوام سے اپنے رابطے بڑھائیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹم بم اور آئین دیا جبکہ غریب عوام کے لئے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ بھی ہم نے لگایا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تخت رائے ونڈ کو اپنی بادشاہت کا خیال ہے۔ عوام ساتھ دیں تو مل کر پاکستان میں تبدیلی لائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری جب جنوبی پنجاب کے دورے پر پہنچے تو کارکنوں کی جانب سے ان اک بھرپور استقبال کیا گیا۔ کارکنوں نے ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*