تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ڈانس اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ، عابد شیر

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ڈانس اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ، عابد شیر

فیصل آباد میں عابد شیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ڈانس اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ، پاناما کے معاملے پر جوش دکھانے والوں نے ہوش کھو دئیے ، سپریم کورٹ میں حق اور سچ کی فتح ہو گی۔وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی فیسکو ہیڈ کواٹر پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی چوتھی وکٹ گرانے پر تحریک انصاف خود کلین بولڈ ہو گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں ڈانس اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ، منفی سیاست اور اداروں کی کردار کشی کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا ۔ پاناما کیس پر بھی سپریم کورٹ میں ثبوتوں کیساتھ جائیں گے جہاں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا اور پھر تحریک انصاف کو منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس حکومت کا وزیر گنڈا پور اور وزیر اعلی پرویز خٹک جیسا ہو اس پر انا للہ وانا الہ راجعون ہی کہو گا ۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو اوے کہنے والوں کو معافی مانگنا ہو گی ۔ گورنر سندھ ایک اچھے انسان ہیں پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا ، ان کی عدلیہ کیلئے بہت خدمات ہیں جس پر انہیں یہ انعام دیا گیا ہے ۔ سابق گورنر کے حوالے سے نہال ہاشمی کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا اپنا بیان ہے ، پارٹی کا اس سے تعلق نہیں کسی کی کردار کشی نہیں کرنی چاہئے ۔ بلاول سندھ کی حالت پر رحم کرئے اور اپنے اداوں پر توجہ دیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*