تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس سمیت دیگر کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا

تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس سمیت دیگر کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا

اسلام آباد میں کورنگ روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے آگے بڑھنے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس سمیت دیگر کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔عمران خان کی جانب سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کے بعد کارکنوں کی جانب سے بنی گالہ جانے کوششیں جاری ہیں، کورنگ روڈ پر ایک قافلے نے زبردستی جانے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ بھی کی، قافلے میں عندلیب عباس اوریاسمین راشد بھی شامل تھیں۔پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس لاہور سے 40 سے زائد کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد میں داخل ہوئیں اور انہوں نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر زبردستی عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کی تھی۔تحریک انصاف کے 10 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کورنگ روڈ پہنچ گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*