ترکی میں اپوزیشن پارٹی کے 2 اہم رہنماؤں سمیت 11 ارکان پارلیمنٹ گرفتار

ترکی میں اپوزیشن پارٹی کے 2 اہم رہنماؤں سمیت 11 ارکان پارلیمنٹ گرفتار

ترک حکام نے کردنواز پارٹی کے2اہم مرکزی لیڈروں اور کئی ارکانِ پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا،ان کی حراست کے چند گھنٹوں بعد ہی کرد علاقے دیار بکر میں ایک پولیس آفس کے باہر کار بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت8 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، حکام نے ترکی میں سوشل میڈیا سائٹس ٹویٹر اور واٹس ایپ تک عوام کی رسائی پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ترک وزارت داخلہ کے مطابق مختلف پولیس چھاپوں کے دوران کرد نواز اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 2 اہم ترین رہنماؤں صلاح الدین ڈیمیرٹاس اور خاتون رہنما فیگن یکسیکڈا اور ان کے 11ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 4 دیگر رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*