تیسری شادی کا نمبر آنے والا ہے، کپتان نے عندیہ دے دیا

تیسری شادی کا نمبر آنے والا ہے، کپتان نے عندیہ دے دیا

تیسری شادی کا نمبر آنے والا ہے، کپتان نے عندیہ دے دیا۔اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مانچسٹر میں دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کیلئے موجود تھے جہاں انہوں نے تیسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔شادی کی تقریب میں مہمانوں سے گفتگو کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی سے متعلق مجھ سے مشورہ نہ لیں، میرا ٹریک ریکارڈ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ میری تیسری شادی کامیاب ہو۔ عمران خان اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے شرما گئے جبکہ تقریب میں موجود لوگوں نے تیسری شادی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔ال ہی میں ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 2طلاقوں کے بعد ان کا شادی پر یقین مزید پختہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے بارے میں سب سے بہترین بات یہ ہے کہ زندگی ناقابل یقین ہے، آپ نہیں جانتے کہ کل کیا ہونے والا ہے۔ اس انٹرویو کے بعد سے عمران خان کی تیسری شادی کے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔اضح رہے کہ عمران خان اس سے پہلے دو مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ ان کی پہلی شادی جمائما گولڈ سمتھ سے 1995ء میں ہوئی جو 2004ء تک برقرار رہی۔ جمائما سے عمران خان کے دو بیٹے ہیں۔ ان کی دوسری شادی 2015ء میں ریحام خان سے ہوئی مگر اسی برس دونوں میں طلاق ہو گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*