تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 281رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 281رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 281رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، لیگ اسپنر دیوندرا بشو نے 4وکٹیں حاصل کیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آج پاکستان نے 255رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا، مجموعی اسکور میں 25رنز کے اضافے کے بعد محمد عامر 20رنز بناکر جوزف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ ہوا تھاکہ یاسر شاہ کو بھی جوزف نے پویلین کی راہ دکھادی ، یوں پوری ٹیم 281رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سمیع اسلم 74، مصباح الحق 53جبکہ یونس خان اور سرفراز احمد 51،51رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے بشو نے 4، گیبریل نے 3، جوزف نے 2 اور چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے 56جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 133رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*