جائیداد سے متعلق نیا قانون کے بعد سندھ حکومت کےخزانےمیں اضافہ ہوگیا

جائیداد سے متعلق نیا قانون کے بعد سندھ حکومت کےخزانےمیں اضافہ ہوگیا

جائیداد سے متعلق نیا قانون کے بعد سندھ حکومت کےخزانےمیں اضافہ ہوگیا۔ بورڈ آف ریونیو سندھ نے 3 ماہ میں جائیداد کی رجسٹریشن سے 2 ارب 26 کروڑ روپے جمع کرلئے جو پچھلے برس سے ڈھائی کروڑ روپے زائد ہے۔بورڈ آف ریونیو سندھ کی رپورٹ کے مطابق جائیداد کی نئی ویلیو ایشن سے سندھ حکومت کے خزانے میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں جائیداد کی رجسٹریشن پر اسٹمپ ڈیوٹی سے 1 ارب 47 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی جو پچھلے برس اسی عرصے میں 1 ارب 45 کروڑ تھی ۔ جائیداد کی منتقلی اورکیپیٹل ویلیوٹیکس سے78کروڑ86 لاکھ خزانےمیں جمع ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں مالی سال بورڈ آف ریونیو سندھ کا ہدف15 ارب 50 کروڑ روپے مقرر ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*