جاپان میں ایسے جوتوں کی فروخت، جنہیں کوئی بھی کھا نا پسند کرے گا

جاپان میں ایسے جوتوں کی فروخت، جنہیں کوئی بھی کھا نا پسند کرے گا

جاپان میں ایسے جوتے بھی فروخت کئے جارہے ہیں جنہیں ہر کوئی مزے لے کر کھانا چاہتا ہے کیونکہ یہ جوتے چاکلیٹ سے بنے ہوئے ہیں۔ اوساکا، جاپان کے ریہگا رائل ہوٹل میں ’لی ایکلات چاکلیٹ بوتیک‘ کے ذہین ماسٹر شیف، موتوہیرو اوکائی نے یہ جوتے اس انداز سے تیار کئے ہیں کہ اپنے تلووں سے لے کر فیتوں تک، دیکھنے میں یہ چمڑے سے بنے ہوئے اصلی جوتے لگتے ہیں؛ لیکن ایسا ہر گز نہیں۔ موتوہیرو اوکائی نے چاکلیٹ پر اپنی خصوصی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ جوتے تیار کئے ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 10.2 انچ ہے جبکہ یہ مکمل طور پر چاکلیٹ سے بنائے گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*