جرمنی میں پائلٹ یونین نے آج سے دو روزہ ہڑتال کی کال دیدی

جرمنی میں پائلٹ یونین نے آج سے دو روزہ ہڑتال کی کال دیدی

جرمنی میں پائلٹ یونین نے آج سے دو روزہ ہڑتال کی کال دیدی۔ جرمن فضائی کمپنی کا بدھ اور جمعرات کو سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنے کااعلان۔جرمن فضائی کمپنی لفتھنزا کے بیان کے مطابق آج 8 سو 76 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ جمعرات کو بھی طیارے گراونڈ رہیں گے جس سے ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہونگے۔ منسوخ کی جانے والی پروازوں میں 51 بین البراعظمی پروازیں بھی شامل ہیں۔یہ فیصلہ پائلٹ یونین کی جانب سےہڑتال کےاعلان کےباعث کیاگیا ہے، لفتھنزا اورپائلٹس کی تنظیم کے درمیان تنخواہوں اوردیگرمراعات میں اضافےکےلیےمذاکرات رواں ماہ ناکام ہوگئے تھے جس کے بعد پائلٹس نے 48 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*