جرمنی : 500ڈرونز کی بیک وقت اڑان کا عالمی ریکارڈ قائم

جرمنی : 500ڈرونز کی بیک وقت اڑان کا عالمی ریکارڈ قائم

موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہر شعبے میں نت نئے اور جدید ڈرونز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، وہیں امریکا کی ایک معروف کمپنی نے ان ڈرونز کا استعمال منفرد انداز میں کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔جرمنی میں فٹبال کے میدان میں امریکا کی مشہورکمپنی نے بیک وقت 500ڈرونز فضا میں اڑا کر ناصرف دلکش اور سحر انگیز نظارہ ترتیب دے ڈالا اوراپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرالیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*