جنوبی کوریا، صدر نے وزیراعظم کو برطرف کر دیا، نیا وزیر اعظم مقرر

جنوبی کوریا، صدر نے وزیراعظم کو برطرف کر دیا، نیا وزیر اعظم مقرر

جنوبی کوریا کے صدر کی پرانی دوست سالہ چوئے سون کو نوازنے کے الزام کا سامنا ہے جس کے بعد سے صدر پارک جیون ہے کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔صدر پارک نے اپنی دوست چوئے کو صدارتی تقریروں کے ڈرافٹس تک رسائی دینے پر کورین صدر نے پچھلے ہفتے ٹیلی ویڑن پر عوام سے معذرت کی تھی۔رواں ہفتے 31 اکتوبر کو پولیس نے صدر کی خاتون دوست چوئے سون سل کو حراست میں لیا، جن پر الزامات ہیں کہ انہوں نے کورین صدر سے دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ذاتی اداروں کے لیے سرکاری خزانے سے رقم حاصل کی اور صدارتی اختیارات میں بھی دخل اندازی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جنوبی کورین عوام اور اپوزیشن میں شدید غم و غصہ دیکھا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں اپوزیشن بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا اسی دوران صدر پارک نے کورین وزیراعظم وانگ کیوان کو برطرف کرکے ایک سینئر صدارتی سیکریٹری کم بیونگ جون کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔مگر ابھی تک اپوزیشن اور عوام کے اس مطالبہ کو دہرا رہے ہیں کہ صدر پارک اپنی دوست چوئے کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت دیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*