جنوبی کوریا کی جوان نظر آنے والی خاتون کی اصل عمر نے سب کو حیران کر دیا

جنوبی کوریا کی جوان نظر آنے والی خاتون کی اصل عمر نے سب کو حیران کر دیا

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ ڈینٹسٹ لی سو جن دنیا کی کم عمر ترین نظر آنے والے ایوارڈ کے حصول کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ خاتون نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 1969 میں پیدا ہوئی تھیں اور گزشتہ 16 سالوں سے دانتوں کی ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔ لی سوجن اپنے بیٹی کے ساتھ کوریا کے ایک ٹی وی پروگرام ‘سیم بیڈ، ڈیفرینٹ ڈریمز’ میں آنے کے بعد راتوں رات مشہور ہوگئی ہیں۔ ان کی بیٹی نے دعویٰ کیا کہ ان کی ماں اپنی سیلفیاں لینے اور انھیں انسٹاگرام میں جاری کرنے کی عادی ہو گئی ہیں جہاں ان کے چاہنے والوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*