جنگل کے کنگ کانگ ایک بار پھر دھماکے دار اینٹری دینے کو تیار

جنگل کے کنگ کانگ ایک بار پھر دھماکے دار اینٹری دینے کو تیار

جنگل کے کنگ کانگ ایک بار پھر دھماکے دار اینٹری دینے کو تیار ہے ، اسی سلسلے میں ہالی ووڈ کی ایکشن اور ایڈونچر نے بھرپور نئی فینٹسی ہارر فلم ’کانگ؛اسکل آلینڈ ‘ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آگیا ہے ۔جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پر اسرار جنگلا ت میں رہتا ہے۔گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے، جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کی اس رہائشگاہ پہنچ کر شکاری کس قدر خود شکار ہوتے ہیں، یہ مناظریقیناًدیکھنے والوں کے دل دہلا دیںگے۔تھامس ٹُل ، جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارٹام ہیڈلسٹن،بری لارنس، سیموئل ایل جیکسن، ٹابی کیبل، کورے ہاکنز، جیسن مشیل ، جان سی ریلے، ٹام وِلکنسن،تھامس مان اور جان گُڈمین اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں ۔190 ملین ڈالر لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فینٹیسی مونسٹر فلم کووارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال 10مارچ کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ 1933ءسے اب تک عظیم الجثہ گوریلاپر کئی فلمیں بنائی جا چکی ہیں جبکہ اسی سلسلے کی آخری فلم 2005ءمیں پیٹر جیکسن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*