جنگل کے کنگ ’کنگ کانگ‘ ایک بار پھر دھماکے دار اینٹری دینے کو تیار

جنگل کے کنگ ’کنگ کانگ‘ ایک بار پھر دھماکے دار اینٹری دینے کو تیار

جنگل کے کنگ ’کنگ کانگ‘ ایک بار پھر دھماکے دار اینٹری دینے کو تیار ہے۔ اسی سلسلے میں ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر نے بھرپور نئی فینٹسی ہارر فلم ’کانگ اسکل آلینڈ‘ کا دوسرا انٹرنیشنل ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے، جو گھنے اور پراسرار جنگلا ت میں رہتا ہے۔گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے، جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کی اس رہائش گاہ پہنچ کر شکاری کس قدر خود شکار ہوتے ہیں یہ مناظر یقینا دیکھنے والوں کے دل دہلا دینگے۔تھامس ٹُل، جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار ٹام ہیڈلسٹن، بری لارنس، سیموئل ایل جیکسن، ٹابی کیبل، کورے ہاکنز، جیسن مشیل، جان سی ریلے، ٹام وِلکنسن، تھامس مان اور جان گُڈمین اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔190ملین ڈالر لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فینٹیسی مونسٹر فلم کو وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال 10مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔واضح رہے کہ 1933سے اب تک عظیم الجثہ گوریلا پر کئی فلمیں بنائی جاچکی ہیں، جبکہ اسی سلسلے کی آخری فلم 2005میں پیٹر جیکسن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی تھی، جس نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*