جہانگیر ترین پر الزامات ، شہباز شریف کو نوٹس جاری

جہانگیر ترین پر الزامات ، شہباز شریف کو نوٹس جاری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جہانگیر ترین کی جانب سے ہتک عزت کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔جہانگیر ترین کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف ہتک عزت پر 30 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی ۔ جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ان کے موکل جہانگیر ترین پر کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرانے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ، وزیراعلی کو سیکشن 8 کے تحت نوٹسز بھی بھیجے گئے مگر انہوں نے معافی نہیں مانگی، عدالت نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو 12 نومبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*