جہانگیر ترین کی آف شور کمپنی ہے نہ پاناما لیکس میں نام آیا، وکیل کا جواب

جہانگیر ترین کی آف شور کمپنی ہے نہ پاناما لیکس میں نام آیا، وکیل کا جواب

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواست پر جہانگیر ترین نے جواب جمع کرا دیا ، سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل کو جواب دینے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ۔سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عمران خان کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی ملہت مانگی گئی جو عدالت نے دے دی جبکہ جہانگیر ترین نے اپنے وکیل سکندر بشیر کے توسط سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ، وکیل نے جواب میں بتایا کہ جہانگیر ترین کی اپنی کوئی آف شور کمپنی نہیں نہ پاناما لیکس میں نام آیا ، ان کے بچوں کی آف شور کمپنی ہے اور ٹیکس ریٹرن میں اسکا ذکر کیا جاتا ہے ۔ جہانگیر ترین نے جواب میں کہا کہ ان کے خلاف درخواست ردعمل میں دائر کی گئی ، کبھی کوئی ٹیکس چوری نہیں کیا ، ٹیکس سے متعلق ٹرائل کورٹ ان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے ، ان کے خلاف لگے الزامات بے بنیاد ہیں، درخواست خارج کی جائے ۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان کے جواب کی روح کی روشنی میں کیس کو لارجر بینچ میں سننے کا فیصلہ کریں گے ۔ کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*