حامد خان نے پاناما کیس کی مزید پیروی سے معذرت کر لی

حامد خان نے پاناما کیس کی مزید پیروی سے معذرت کر لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں نے حامد خان پر کمزور کیس لڑنے کا الزام لگایا تھا جس کے نتیجے میں انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائرکردہ پاناما لیکس کا مقدمہ لڑنے سے معذرت کر لی ہے۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق، حامد خان نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے فون پر رابطہ کیا اور ان کے خلاف جاری میڈیا مہم پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق، ایڈووکیٹ حامد خان نے کہا ہے کہ میڈیا مہم کے بعد میرے لئے معاونت ممکن نہیں۔ ذرائع کے مطابق، حامد خان کے انکار کے بعد بابر اعوان کو پاناما لیکس کے مقدمے میں تحریک انصاف کا وکیل کیا جانے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*