حریت رہنما یاسین ملک قابض بھارتی فوج کی حراست سے 4 ماہ بعد رہا

حریت رہنما یاسین ملک قابض بھارتی فوج کی حراست سے 4 ماہ بعد رہا

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے یاسین ملک کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سینٹرل جیل میں قید حریت رہنما کو گزشتہ شام رہا کیا گیا جس کے بعد وہ اپنے گھر بھی پہنچ گئے ہیں۔حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی قابض فوجیوں نے رواں برس 8جولائی کو گرفتار کیا تھا اور انہیں بیماری کے دوران غلط انجیکشن لگانے کا بھی انکشاف ہوا تھا جس کی وجہ سے ان کے بازو میں انفیکشن ہو گیا تھا۔ یاسین ملک سورا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج تھے جہاں سے انہیں گزشتہ روز سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*