حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں خوراک کی قلت کا خدشہ

حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں خوراک کی قلت کا خدشہ

اقوام متحدہ کے مطابق شام کے شہر حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں خوراک کی آخری کھیپ تقسیم کی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے مشیر یان اینگلم نے خبردار کیا ہے کہ اگر ادارے کو امدادی خوراک کی فراہمی شروع نہیں ہوتی تو آئندہ ہفتے ان علاقوں میں محصور پونے تین لاکھ افراد کے لیے خوراک دستیاب نہیں ہو گی۔انھوں نے فضا کے ذریعے ان علاقوں میں خوراک کے پیکٹ گرانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ گنجان آباد علاقوں میں ایسا ممکن نہیں ہو سکتا۔

قوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرقی علاقوں میں کئی ہفتوں سے جاری لڑائی اور فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 700 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*