حکومتی سینیٹر نہال ہاشمی نے سابق گورنرسندھ کو دہشت گردی کی آخری نشانی قرار دے دیا

حکومتی سینیٹر نہال ہاشمی نے سابق گورنرسندھ کو دہشت گردی کی آخری نشانی قرار دے دیا

حکومتی سینیٹر نہال ہاشمی نے سابق گورنر کو دہشت گردی کی آخری نشانی قرار دے دیا ۔ حکومتی ترجمان نے اسے نہال ہاشمی کی ذاتی رائے کہہ دیا ۔سینیٹر نہال ہاشمی نے انکشاف کیا کہ بانی ایم کیو ایم کے دور کا خاتمہ ہو گیا، گورنر ہاؤس سے دہشت گردی کی آخری نشانی بھی مٹا دی گئی ۔سینیٹر نہال ہاشمی کے عشرت العباد کے بارے میں بیان سے حکومت نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ۔وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کا بیان نون لیگ کا موقف نہیں یہ ان کی ذاتی رائے ہے ۔واضح رہے کہ 14 برس گورنر رہنے والے عشرت العباد کی جگہ جسٹس(ر) سیعد الزاماں صدیقی کو نیا گورنر سندھ بنایا گیا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*