حکومت نے نیوز گیٹ جیسے قومی سلامتی کے مسئلے کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا، سراج الحق

حکومت نے نیوز گیٹ جیسے قومی سلامتی کے مسئلے کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے نیوز گیٹ جیسے قومی سلامتی کے مسئلے کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا ۔ وزیر داخلہ کی وضاحتوں سے تاثر ابھرتاہے کہ یہ کوئی انتہائی غیر اہم ایشو ہے ۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جمہوری ملک میں سب کچھ پارلیمنٹ ہوتی ہے ۔لیکن یہاں تمام اختیارات وزیر اعظم نے اپنی مٹھی میں بند کررکھے ہیں ۔کرپشن کے الزامات کے بعداخلاقی طور پر وزیر اعظم کو اپنا منصب چھوڑدینا چاہیے تھا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران خود کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے دال میں کچھ کالا نہیں ،ساری دال کالی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*