حکومت پاناما کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنا چاہتی ہے، عمران

حکومت پاناما کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنا چاہتی ہے، عمران

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم صرف کہتے ہیں کہ وہ احتساب کے لئے تیار ہیں مگر دستاویز ات آج بھی نہیں دیں۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ حکومت پاناما کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنا چاہتی ہے ، ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے کیس پر اثر پڑے ۔ان کا مزید کہناتھاکہ نوازشریف 7ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ جواب دینے کو تیار ہوں لیکن آج بھی دستاویز جمع نہیں کرائی ۔عمران خان نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاتھاکہ وزیراعظم نوازشریف نے جائیداد 90کی دہائی میں لی جبکہ شریف خاندان کہہ رہا ہے کہ 2006ء سے پہلے لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں تھی ۔پی ٹی آئی کے سربراہ ریحام خان سے نکاح کی تاریخ سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب ٹال گئے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*