حیدر آباد ، ذہنی مریض ڈاکٹر نے ماں اور بچوں کو یرغمال بنا لیا

حیدر آباد ، ذہنی مریض ڈاکٹر نے ماں اور بچوں کو یرغمال بنا لیا

حیدرآباد میں مبینہ طور پر ذہنی مریض نے اپنی ماں اور دو بچوں کو قید کرلیا، ملزم مسلح ہے اور اس کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں مبینہ طور پرذہنی مریض ڈاکٹر ابراہیم عالمانی نے کل سے خود کو فلیٹ میں بند کر رکھاہے۔فلیٹ میں اس کی ماں اور ایک بیٹا اور بیٹی بھی شامل ہے۔ بچوں کی عمریں 6 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔ ڈاکٹر ابراہیم کی بیوی اسے چھوڑ کر جاچکی ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم او جی ڈی سی ایل میں ملازم ہے اور یہاں آٹھ سال سے رہائش پذیر ہے۔ ڈاکٹر ابراہیم اکثر لوگوں سے لڑتا رہتا ہے۔ اہل محلہ نے کئی بار ڈاکٹر ابراہیم کی بہن سے ڈاکٹر راحیلہ سکندر سے بھی شکایت کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*