خطاب کیلئے جگہ نہ ملنے پر نعیم الحق اور خرم نواز میں تلخ کلامی

خطاب کیلئے جگہ نہ ملنے پر نعیم الحق اور خرم نواز میں تلخ کلامی

سپریم کورٹ کے باہر خطاب کیلئے روسٹرم پر جگہ نہ ملنے پر نعیم الحق اور خرم نواز گنڈا پور میں تلخ کلامی ہوگئی ، دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنا دیں جس سے نوبت ہاتھا پائی تک آگئی ۔ صورتحال کشیدہ ہوئی تو شیخ رشید اور اعجاز چودھری نے بیچ بچائو کروا دیا ، عمران خان سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے کیلئے آ رہے تھے کہ اسی دوران نعیم الحق نے ڈائس پر کھڑے خرم نواز گنڈا پور سے کہا کہ عمران خان آ رہے ہیں جگہ چھوڑ دیں ، جس پر خرم نواز طیش میں آ گئے اور نعیم الحق کو کھری کھری سنا دیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی آ رہے ہیں کوئی شہنشاہ تو نہیں آ رہا جگہ کیوں چھوڑوں ۔ معاملہ مزید گرم ہوا تو اعجاز الحق ، شیخ رشید اور دیگر رہنما بیچ بچائو کیلئے آگئے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*