خلا میں بیت الخلا کے مسئلے کا حل پیش کریں اور30 ہزار ڈالرز کی رقم پائیں

خلا میں بیت الخلا کے مسئلے کا حل پیش کریں اور30 ہزار ڈالرز کی رقم پائیں

زمین پر فطری حاجتوں کو ادا کرنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن خلا میں یہ کام بہت مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ بےوزنی میں جسمانی فضلے اور مائعات کو خارج کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے ۔ اسی لیے خلانورد خاص قسم کے پوتڑے ( پیمپرز) پہنتے ہیں لیکن اس کا مسئلہ بھی اپنی جگہ موجود ہے۔

اب ناسا نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص  یا ادارہ خلا میں انسانی فضلے کو جمع کرنے یا ٹھکانے لگانے کا بہترین طریقہ پیش کرے گا اس کے قابلِ قبول منصوبے کے لیے 30 ہزار ڈالر ( 30 لاکھ پاکستانی روپے) کے برابر رقم پیش کی جائے گی۔ خلانورد بہت بھاری اور پیچیدہ سوٹ پہنے ہوتے ہیں اور وہ بار بار پیمپر نہیں بدل سکتے لیکن پیمپرز پہنے رہنے سے انفیکشن اور دیگر امراض کے شکار ہوسکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*