خودکشی کرنیوالے فوجی کے گھر جانے پر راہول گاندھی کو زیر حراست لے لیا گیا

خودکشی کرنیوالے فوجی کے گھر جانے پر راہول گاندھی کو زیر حراست لے لیا گیا

مودی سرکار کی نئی منطق سامنے آئی ہے، مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں کو خودکشی کرنے والی فوجی اہلکار کی فیملی سے ملاقات سے روک دیا گیا، بعد میں پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا ۔نئی دہلی کے اسپتال پہنچنے والے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو سیکیورٹی حکام نے اندر جانے کی اجازت ہی نہیں دی۔راہول گاندھی دیگر رہنماؤں سمیت پنشن نہ ملنے پر خودکشی کرنے والے فوجی اہلکار کی فیملی سے ملاقات کے لیے وہاں پہنچے تھے، انہوں نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کیا یہ نیا ہندوستان بن رہا ہے ‘‘۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*