خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے اور متعلقہ محکمے تفتیش کررہے ہیں۔میجر جنرل شیر افگن

خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے اور متعلقہ محکمے تفتیش کررہے ہیں۔میجر جنرل شیر افگن

آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے اور متعلقہ محکمے تفتیش کررہے ہیں۔میجر جنرل شیر افگن نے شاہ نورانی کے مزار کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہو ں نے کہا کہ دھماکے کے منصوبہ سازوں تک پہنچ گئے ہیں ۔آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ شاہ نورانی دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات سے پہلے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ادھرکمشنر قلات ڈویژن ہاشم غلزئی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، سیکورٹی میں کوئی غفلت پائی گئی تو غفلت کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*