خوفناک مناظر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ سپر نیچرل ہارر فلم ’’اِنکارنیٹ‘‘کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا

خوفناک مناظر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ سپر نیچرل ہارر فلم ’’اِنکارنیٹ‘‘کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا

خوفناک مناظر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ سپر نیچرل ہارر فلم ’’اِنکارنیٹ‘‘کا نیا ٹریلر آگیا۔فلم 2 دن بعد سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔ہدایتکاربریڈ پیٹن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے11سالہ لڑکے کے گِرد کے گھوم رہی ہے جو مافوق الفطرت اور شیطانی قوت کے زیراثر آجاتا ہے اور خطرناک حد تک غیر معمولی طاقت حاصل کر کے اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی جان لینے پر تُل جاتاہے۔جیسن بلم، ٹریول انگلسن اورمائیکل سیزمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکارآرون ایکرٹ،کیریک وین ہوٹن، کیٹیلینا سینڈینو، ڈیوڈ مازوئس اور میٹ نیبل اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوںگے۔رونگٹے کھڑے کر دینے والی دہشت ناک مناظر سے بھرپور یہ سپر نیچرل ہارر فلم یونیورسل اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال2دسمبر کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*