خیبرپختونخوا حکومت سی پیک کو سیاسی تنازع بنانا چاہتی ہے، احسن اقبال

خیبرپختونخوا حکومت سی پیک کو سیاسی تنازع بنانا چاہتی ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کاکہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت سی پیک پر سیاسی تنازع کھڑا کرنا چاہتی ہے ، قومی منصوبے کو عدالتوں میں گھسیٹ کر کس کی خدمت کی جائے گی ۔لاہور کے ایکسپو سنٹر میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر تیزی سے کام جاری ہے،کے پی کے حکومت قومی منصوبے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے ،اس سے ان کا امیج بھی خراب ہو گا ۔ان کاکہنا تھا کہ پاناما کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے،سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ پتلی تماشہ کرنے کے بجائے عدالتوں کو کام کرنے دیا جائے۔وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ آج دنیا پاکستان کی تیز ترقی کو تسلیم کررہی ہے،70 سالوں میں 16ہزار میگاواٹ پیدا کی گئی جبکہ صرف 3سال میں 11ہزار میگاواٹ بجلی بنائی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پرتنقید کرنے والے عقل کے اندھے یہ نہیں جانتے کہ ترقی کا سفر سڑک سے شروع ہوتا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*