خیبر پختو نخوا میں ایک ایسا کلچر بستا ہے جس کے مطلق شاید ہی کسی کو آگاہی ہو

خیبر پختو نخوا میں ایک ایسا کلچر بستا ہے جس کے مطلق شاید ہی کسی کو آگاہی ہو

فضہ سعید۔۔۔۔خیبر پختو نخوا میں ایک ایسا کلچر بستا ہے جس کے مطلق شاید ہی کسی کو آگاہی ہو۔۔بلیک کافر اس قبیلے کی اپنی زبان اور رہن سہن کا طریقہ ہے جس کو دیکھ کر سب ہنگ رہ جائیں۔۔ دنیا میں جہاں مختلف رنگ ونسل اور ثقافت کے لوگ بستے ہیں وہا ں چترال میں سیاہ کا فر بھی بستے ہیں جن کی اپنی روایات ہیں۔۔۔پاکستان میں بسنے والی اقلیت کو سکندراعظم کے جانشین تصور کیا جاتا ہے۔۔۔۔اس قبیلے میں بسنے والی عورتیں بھاری فراک اور سر پر بھاری کام والی ٹوپیاں اور پھول زیب تن کرتی ہیں۔۔بالوں میں چوٹیاں کیے یہ قبیلہ اپنی روایات زندہ رکھے ہوئے ہیں۔۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں اپنی روایات پر عمل کرنا مشکل تصور کیا جاتا ہے وہاں پر یہ لوگ فطرت سے بہت محبت کر تے ہیں۔

2

۔کھانے  پینےمیں یہ لوگ ڈبل روٹی اور لسی پسند کرتے ہیں۔۔ بناوٹ سے دور زندگی بسر کر نے والے یہ لوگ موسمی آمد کو خوش آمدید کر نے کے لیے رنگا رنگ تہوار منعقد کرتے ہیں۔سب سے زیادہ یہ لوگ موسم گرماکی آمد کا جشن مناتے ہیں ۔۔ جس میں یہ رقص، گیت اور مختلف کھیلوں کا مظا ہرہ کر تے ہیں۔رقص کےدوران عورتیں روایتی طور پر شرماتی بھی ہیں۔۔سیاہ کافر اس قبیلے کی اپنی زبان ”کلاشی” زبان کہلاتی ہے۔اس قبیلے کے کچھ لوگ اردو زبان سے بھی واقف ہیں۔ان کوگوں کے اپنے ہی سکولزاور دوکانیں ہیں جہاں وہ اپنی ہی طرح کی زندگی میں مگن ہیں۔۔یہ لوگ بہت مخنتی ہیں یہ لکڑی سے خوبصورت عمارتیں بناتے ہیں اور اس پر خوب صورت کام بھی کر تے ہیں۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*