درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی منصوبہ بندی مزار سے 180 کلو میٹر دور وڈھ میں کی گئی

درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی منصوبہ بندی مزار سے 180 کلو میٹر دور وڈھ میں کی گئی

درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی منصوبہ بندی مزار سے 180 کلو میٹر دور وڈھ میں کی گئی ۔ درگاہ اور شکار پور دھماکوں میں بھی مماثلت پائی گئی ۔خضدار میں درگاہ بلاول شاہ نورانی میں دھماکے کی تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی منصوبہ بندی درگاہ سے 180 کلو میٹر دور وڈھ شہر میں کی گئی ۔ حملہ آوروں نے درگاہ کے عقب کا کچا راستہ استعمال کیا ۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق ستمبر میں عیدالضحی پر شکارپور میں بم دھماکوں اور درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں بھی مماثلت پائی گئی ہے ۔تحقیقاتی اداروں کے مطابق خودکش حملہ آور کے اعضا کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جس کے بعد تفتیش میں مزید مدد ملنے کا امکان ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*