درگاہ شاہ نورانی کے قریب دھماکا،25افراد جاں بحق

درگاہ شاہ نورانی کے قریب دھماکا،25افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اس وقت وہاں دھمال جاری تھا اور500سے زائدافرادموقع پر موجود تھے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریب واقع علاقائی اسپتالوں کے علاوہ کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، واقعے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جاں بحق افراد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔وہاں قریبی واقع اسپتالوں میں طبی سہولتیں بھی میسر نہیںہیں ،فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے جب کہ امدادی کارروائیوں میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔کراچی سے فیصل ایدھی بڑی تعداد میں ایمبولینسز لے کر امدادی کاموں کے لیے شاہ نورانی روانہ ہوگئے ہیں۔وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی درست تعداد فوری طور پر نہیں بتا سکتے،رات ہو چکی ہے اور اندھیرا ہونے کے باعث زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے منتقل نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ہمارا فوکس امدادی آپریشن ہے، جس کے زخمیوں کو خضدار، لسبیلہ اور کراچی کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*