دنیا بھرمیں گزشتہ پانچ سال میں گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

دنیا بھرمیں گزشتہ پانچ سال میں گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

موسمیات کی عالمی تنظیم ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے تازہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق سنہ 2011 سے 2015 کے دوران پانچ سال دنیا کے گرم ترین سال رہے ہیں۔ یہ رپورٹ عالمی موسمیات پر مراکش میں ہونے والےمذاکرات میں جاری کیے گئے ہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ درجۂ حرارت کے اضافے میں انسانی سرگرمی کا بہت دخل رہا ہے۔ اس میں یہ کہا گہا ہے کہ بعض مطالعے میں یہ پایا گیا ہے کہ فوسل کے جلنے سے شدید گرمی میں اضافے کے امکانات دس گنا یا اس سے زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرمی میں اضافے کے سبب مشرقی افریقی ممالک میں ان پانچ برسوں کے دوران ڈھائی لاکھ سے زیادہ اضافی اموات ہوئی ہیں جبکہ انڈیا اور پاکستان میں گرمی کی لہروں میں 4100 سے زیادہ افراد کی موت ہوئي ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*