دنیا کی سب سے نایاب اور مہنگی ترین بلی جس کی قیمت23 لاکھ ہے

دنیا کی سب سے نایاب اور مہنگی ترین بلی جس کی قیمت23 لاکھ  ہے

دنیا کی سب سے نایاب اور مہنگی ترین بلی ’’کاراکیٹ‘‘ روس میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی جس کی قیمت 15 لاکھ روسی روبل (23 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت ان بلیوں کی تعداد صرف 30 ہے جس کی نسل عام پالتو گھریلو بلی (ایبی سینیئن کیٹ) اور جنگلی بلی (وائلڈ کاراکیل) میں ملاپ سے تیار کی گئی ہے۔وائلڈ کاراکیل  بادشاہت اور شان و شوکت کی علامت تصور کی جاتی ہے۔ اس کی لمبائی 20 انچ تک جب کہ وزن 33 پونڈ (20 کلوگرام) تک ہوتا ہے۔ فرعونوں کے مجسموں میں بھی اسی جنگلی بلی کی جھلک موجود ہے، اسے فرعونوں کے ساتھ ممی بناکر مقبروں میں دفن بھی کیا جاتا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*