دوران پرواز سیلفیز بنانے پر پائلٹ معطل کر دیا گیا

دوران پرواز سیلفیز بنانے پر پائلٹ معطل کر دیا گیا

سیلفیز بنانا پہلےشوق تھاپھر فیشن بنا اور اب جنون بنتا جارہا ہے، ایک غیر ملکی ائیر لائن کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ میں سیلفیز بنائیں اور وہ بھی قابل اعتراض حالت میں،تصاویر سامنے آئیں تو پائلٹ کو معطلی کا سامنا کرنا پڑگیا۔برطانوی اخبار کے مطابق کولن گلوور برٹش ائیر لائز میں 26 سال سے خدمات سرانجام دے رہا تھا، دوران پرواز کاک پٹ میں متنازع تصاویر سامنے آنے پر معطل کردیا گیا۔تصاویر دو مختلف پروازوں کے دوران لی گئیں، پائلٹ کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر درست نہیں، فضائی کمپنی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*