دوسری بار حج یا عمرہ کرنے والوں کو فیس ادا کرنا ہوگی، سعودی حکام

دوسری بار حج یا عمرہ کرنے والوں کو فیس ادا کرنا ہوگی، سعودی حکام

دوسری بار حج یا عمرہ کرنے والوں کو فیس ادا کرنا ہوگی، سعودی حکامسعودی وزارت حج کے حکام کا کہنا ہے کہ دوسری بار حج یا عمرہ کرنے والوں کو دوہزار سعودی ریال فیس ادا کرنا لازمی ہوگی، جبکہ میڈیا پر آنے والی فیس معافی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔عرب اخبار کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج کے افسر اسامہ خان نے اخبار کو بتایا ہے کہ حج یا عمرے کی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ شاہی حکم کے تحت صرف یہ ترمیم کی گئی ہے کہ پہلی بار حج یا عمرہ کرنے والوں کی فیس سعودی عرب کی حکومت ادا کرے گی، جبکہ دوسری بار حج و عمرہ کیلئے آنے والوں کو دوہزار سعودی ریال فی کس ادا کرنا ہوں گے۔وزارت حج کے مطابق پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر عمرہ فیس ختم کرنے کی خبریں محض افواہ ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*