دھند کے باعث ٹریفک حادثات کے نتیجے 15 افراد جاں بحق ہوگئے

دھند کے باعث ٹریفک حادثات کے نتیجے 15 افراد جاں بحق ہوگئے

حافظ آباد ،فیصل آباد اور بھکر میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات کے نتیجے 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔موسم سرما کی آمد آمد ہے اور ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند نے ڈیرے ڈالنا شروع کردیے ہیں ۔ آج صبح دھند کی وجہ سے پنجاب کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک حادثات پیش آئے۔حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب موٹروے پر 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں 12افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔فیصل آباد میں موٹروے پر چراغ آباد انٹرچینج پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس میں ماں بیٹا جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے، بھکر میں بھی ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک طالب علم جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*