دہشت گردی‘ انتہا پسندی کیخلاف چین کیساتھ مل کر لڑیں گے: روسی پارلیمنٹ نے معاہدے کی منظوری دیدی

دہشت گردی‘ انتہا پسندی کیخلاف چین کیساتھ مل کر لڑیں گے: روسی پارلیمنٹ نے معاہدے کی منظوری دیدی

ماسکوروس کی پارلیمنٹ ڈوما نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی سے مقابلے کے لئے، بیجنگ اور ماسکو کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے۔ دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں بیجنگ اور ماسکو کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کا مقصد ، دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام اور ان حملوں کو بند کرنے کی غرض سے مشترکہ اقدامات عمل میں لانا ہے۔اس سمجھوتے کی بنیاد پر روس اور چین کے حکام، دہشت گردی اور انتہاپسندی سے مقابلے کے سلسلے میں منظم اجلاسوں کے انعقاد اور باہمی صلاح و مشورے کے ذریعے چین اور روس کے سرحدی علاقوں میں جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے 28 ستمبر کو یہ سمجھوتہ ، ڈوما میں منظوری کی غرض سے پیش کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*