ذاکر نائیک کیخلاف کریک ڈائون جاری،ویب سائٹ بھی بند کر دی گئی

ذاکر نائیک کیخلاف کریک ڈائون جاری،ویب سائٹ بھی بند کر دی گئی

اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی کے بعد بھارتی حکام نے ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی ، تنظیم کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پابندی کیلئے این ائی اے امریکی حکام سے رابطہ بھی کرے گی۔ذاکر نائیک کے خلاف بھارتی حکومت کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی آر ایف پر پابندی کے بعد ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ذاکر نائیک کے خلاف انٹر پول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی لینے کی کوشش کرے گی۔اگر ذاکر نائیک مقدمے کا سامنا کرنے بھارت نہیں آتے تو این آئی اے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرے گی ۔جس کے بعد ذاکر نائیک کو بھارت لانے کیلئے انٹر پول کے ذریعے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*