روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں امریکا اور روس کے درمیان تعمیری تعاون جاری رکھنے ۔اور دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے تجارتی اور معاشی شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس باہمی احترام اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں اس موقع پر نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ روس کے ساتھ دیرپا اور مضبوط تعلقات کے خواہش مند ہیں ۔گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے ٹیلی فون پر رابطے برقرار رکھنے اور جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*