رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرکے مکان سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا

رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرکے مکان سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا

رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرکے مکان سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ عسکری ونگ کا ہے ،جوبے امنی اور ٹارنگ کلنگ میں استعمال ہونا تھا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے مصدقہ اطلاع پر گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرکے سرگرم عسکری ونگ کے زیر استعمال اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔ برآمد اسلحے کا ذخیرہ ایک مکان میں چھپایا گیا تھا۔رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں ایل ایم جی، سیون ایم ایم، 8ایم ایم، 2 ایس ایم جیز برآمد ہوئے ہیں جبکہ نائن ایم ایم، 30 بور پستول سمیت دیگر اسلحہ اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ شہر میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*