سام سنگ کمپنی خسارے میں دوسری کمپنیوں کو میدان میں آنے کا موقع مل گيا ہے

سام سنگ کمپنی خسارے میں دوسری کمپنیوں کو میدان میں آنے کا موقع مل گيا ہے

سام سنگ کو نوٹ7 واپس لینے کے بعد منافع میں نمایاں کمی کا سامنا جنوبی کوریا کی معروف کمپنی سام سنگ نے جب سے اپنے سمارٹ فون نوٹ 7 کو بیٹری کی خرابی کے سبب واپس لینے اور اس کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے تب سے اس کے منافع میں کافی کمی درج کی گئی ہے۔اس مدت میں یہ منافع 6۔4 ارب ڈالر رہا جو کہ گذشتہ دو برس کے دوران سب سے کم ہے۔سام سنگ نے اپنے فون نوٹ 7 کی بیٹری میں خرابی کے سبب گذشتہ ماہ فون کو واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی جگہ متبادل فون پیش کیا۔ تاہم اس میں بھی وہی خامی پائی گئی جس کے بعد فون کی پروڈکشن کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گيا۔سام سنگ کے اگلے فون گلیکسی 8 کی لانچ میں ابھی تاخیر ہے اور اگلے برس سے قبل اس کے آنے کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے۔ایچ ایم سی انویسٹمنٹ سکیورٹی سے وابستہ تجزیہ کار گریگ رو کا کہنا ہے کہ ‘سام سنگ نے صارفین کا اعتماد کھو دیا ہے۔۔نوٹ7 کے تقریباً ڈیڑھ سے پونے دو کروڑ تک فون فروخت ہونے کی توقع تھی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہو پایا۔ اوراس سے اچانک سمارٹ فون بنانے والی دوسری کمپنیوں کے میدان میں آنے کا موقع مل گيا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*