سانحہ 12 مئی مقدمات کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی

سانحہ 12 مئی مقدمات کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی

انسدادہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 4 مقدمات میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔کراچی انسدادہشت گردی کی عدالت میں 12 مئی سے متعلق 4 مقدمات کی سماعت ہوئی، میئر کراچی وسیم اختر سمیت 19 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، وسیم اختر اپنے گھر سے عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مہلت طلب کی گئی، عدالت نے مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے 12 مئی کے مقدمات تھانہ ایئرپورٹ میں وسیم اختر سمیت دیگر پر درج ہیں، اس کیس میں 17 ملزمان مفرور ہیں۔وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں کچرے کو لے کر کئی بار تنقید ہوتی ہے، لیکن بغیر اختیارات مسائل کو حل کرنا ممکن نہیں، سندھ حکومت نے حقوق سلب کر لئے ہیں، ہم کوئی ٹکراؤ نہیں چاہتے، خوش اسلوبی سے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔مئیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ سی ایم اور وزیر بلدیات سے ٹائم لے کر ملاقات کریں گے ، وفاقی حکومت 70 فیصد ریونیو جمع کرنے والے شہر کے لیے فنڈز جاری کرے۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ یادگار شہداء پر جانے کا فیصلہ پارٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*