سانحہ 12 مئی: وسیم اختر کی 4 مقدمات میں رہائی کے احکامات جاری

سانحہ 12 مئی: وسیم اختر کی 4 مقدمات میں رہائی کے احکامات جاری

میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف دہشت گردوں کا علاج کرانے، سانحہ 12 مئی، اشتعال انگیز تقاریر کیلئے سہولت فراہم کرنے اور ٹی وی ٹاک شوز میں عوام کو حساس اداروں کے خلاف بھڑکانے کے الزامات میں 39 مقدمات قائم ہیں۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 مقدمات میں وسیم اختر کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اب ان کی سانحہ 12 مئی سمیت 36 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ عدالت نے 3 روز قبل وسیم اختر کی چاروں مقدمات میں 5 پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظور کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*