سرایلٹن جان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا

سرایلٹن جان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا

سرایلٹن جان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں وحشی نہیں، انسان دوست شخص ہونا چاہیے۔ایلٹن جان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ امریکا کو کیاعظیم بنائیں گے، امریکا پہلےہی عظیم ہے کیونکہ ہیلری کردار ادا کرتی رہی ہیں۔5گریمی ایوارڈ یافتہ سر ایلٹن جان نے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کی تھی اور ڈیموکریٹ پارٹی کی انتخابی مہم میں فنڈریزنگ کے لیے بھی پرفارم کرتے رہے تھے۔نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی انہیں اپنے قریب سمجھتےہیں اور سرایلٹن جان کی ڈیوڈ فرنش سے شادی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبارکباد کا خصوصی پیغام بھی دیا تھا۔اب ٹرمپ انتطامیہ کا کہنا تھا کہ ہم جنس پرستوں کے حامی صدر کی حلف برداری میں ہم جنس پرست ایلٹن جان کی پرفارمنس تاریخی لمحہ ہوگی۔ ایلٹن جان کے قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ یہ پرفارمنس نہیں ہوگی۔لیڈی ڈیانا کی یاد میں پرفارم انکے گیت کینڈل ان دی ونڈکی 3کروڑ 30لاکھ سی ڈیز فروخت ہوئی تھیں۔اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ایلٹن جان 5عشروں سے پرفارم کررہے ہیں۔ وہ دنیا کے مہنگے ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔ چھ برس پہلے ریڈیو میزبان کی شادی میں پرفارم کرنے کے انہوں نے دس لاکھ ڈالر لیے تھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*